iBet uBet web content aggregator. Adding the entire web to your favor.
iBet uBet web content aggregator. Adding the entire web to your favor.

Link to original content: https://www.nawaiwaqt.com.pk/18-Feb-2019/985786
بلوچستان: دہشتگرد حملے میں 4سکیورٹی اہلکار شہید

بلوچستان: دہشتگرد حملے میں 4سکیورٹی اہلکار شہید

بلوچستان کے ضلع پنجگور میں ایک دہشتگرد حملے میں چار سکیورٹی اہلکار شہید ہو گئے ہیں۔بلوچستان کے ضلع پنجگور کے علاقے گرداب میں دہشت گردوں کی سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں چار سکیورٹی اہلکار شہید ہو گئے ہیں۔بلوچستان کے وزیراعلیٰ میر جام کمال خان نے واقعے کی شدید مذمت کی۔انہوں نے کہا کہ واقعے میں ملوث عناصر کو ہر قیمت پر کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا۔وزیراعلیٰ نے سوگوار خاندانوں سے اظہار تعزیت بھی کیا۔

ای پیپر دی نیشن