مہیندر لال سرکار
مہیندر لال سرکار | |
---|---|
(بنگالی میں: মহেন্দ্রলাল সরকার) | |
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 2 نومبر 1833ء Paikpara village, ہاوڑہ ضلع |
وفات | 23 فروری 1904ء کولکاتا |
رہائش | کولکاتا |
زوجہ | راج کماری |
عملی زندگی | |
مادر علمی | جامعہ کلکتہ پریزیڈنسی یونیورسٹی، کولکاتا ہیئر اسکول |
پیشہ | معالج |
اعزازات | |
درستی - ترمیم |
مہیندر لال سرکار (মহেন্দ্রলাল সরকার) (1833ء – 1904ء) انیسویں صدی میں بنگال کے سماجی مصلح، سائنسی مطالعہ کے داعی اور مشہور معالج تھے جنھوں نے کلکتہ میڈیکل کالج سے ایم ڈی کیا تھا۔ انھوں نے سائنسی علوم کے فروغ کے لیے ایک ادارہ بھی قائم کیا تھا جس کا نام انڈین اسوسی ایشن فار دی کلٹی ویشن آف سائنس ہے۔[1][2]
ابتدائی زندگی اور تعلیم
[ترمیم]مہیندر لال سرکار برطانوی عہد حکومت میں صوبہ بنگال کے دار الحکومت کلکتہ کے قریب واقع ضلع ہاوڑہ کے پاکی پارہ گاؤں میں پیدا ہوئے۔ جب وہ پانچ برس کے تھے تو ان کے والد وفات پا گئے اور نو برس کی عمر میں والدہ نے داغ مفارقت دیا۔ والد کی وفات کے بعد وہ اپنی والدہ کے ساتھ اپنے ماموں کے گھر رہنے لگے تھے۔ چنانچہ والدہ کے انتقال کے بعد ان کی پرورش ان کے ماموؤں ایشور چندر گھوش اور مہیش چندر گھوش نے کی۔
پہلے انھیں بنگالی سیکھنے کے لیے ایک استاد کے پاس بھیجا گیا، بعد ازاں انگریزی سیکھنے کے لیے ٹھاکر داس دے کے پاس جاتے رہے۔ کچھ انگریزی سیکھنے کے بعد سنہ 1840ء میں ہیئر اسکول میں ان کا داخلہ ہو گیا۔ 1849ء میں انھوں نے اسکول کی تعلیم مکمل کی اور ہندو کالج میں داخل ہوئے جہاں سنہ 1854ء تک پڑھا۔ اس دور میں ہندو کالج میں سائنس کی تعلیم کی سہولت نہیں تھی اور مہیندر لال کا رجحان طب کی جانب تھا چنانچہ وہ کلکتہ میڈیکل کالج آگئے۔
کلکتہ میڈیکل کالج کے اساتذہ مہیندر لال کی اس درجہ تکریم کرتے کہ دوسرے سال ہی انھیں بصریات پر ان کے ہم جماعتوں کے سامنے محاضرہ دینے کی دعوت دی، اساتذہ کے تفویض کردہ اس کام کو انھوں نے بخوبی نبھایا۔ سنہ 1860ء میں طب، سرجری اور قبالت میں اعلی ترین اعزازات کے ساتھ انھوں نے امتحان میں کامیابی حاصل کی۔ سنہ 1863ء میں نمایاں کامیابی کے ساتھ ایم ڈی کی ڈگری لی۔[3] چندرکمار دے کے بعد مہیندر لال کلکتہ یونیورسٹی سے ایم ڈی کی ڈگری لینے والے دوسرے طالب علم تھے۔[1][4][5]
حوالہ جات
[ترمیم]- ^ ا ب Chittabrata Palit (2012)۔ "Sircir, Mahendralal"۔ $1 میں Sirajul Islam، Ahmed A. Jamal۔ Banglapedia: National Encyclopedia of Bangladesh (Second ایڈیشن)۔ Asiatic Society of Bangladesh
- ↑ Arun Kumar Biswas. Gleanings of the past and the science movement : in the diaries of Drs. Mahendralal and Amritalal Sircar, Calcutta : The Asiatic Society, 2000; see also Collected works of Mahendralal Sircar, Eugene Lafont, and science movement, 1860-1910, Kolkata : Asiatic Society, 2003
- ↑ Dr. Mahendralal Sircar - Frank Parlato Jr
- ↑ Sastri, Sivanath, Ramtanu Lahiri O Tatkalin Banga Samaj, 1903/2001, (بنگالی میں), pp. 170–176, New Age Publishers Pvt. Ltd.
- ↑ Sengupta, Subodh Chandra and Bose, Anjali (editors), 1998 edition, Sansad Bangali Charitabhidhan (Biographical dictionary) Vol I, (بنگالی میں), p. 408, آئی ایس بی این 81-85626-65-0
- مضامین مع بنگالی زبان بیرونی روابط
- بنگالی زبان کے بیرونی روابط پر مشتمل مضامین
- لوا پر مبنی سانچے
- ویکیپیڈیا شکلبندی سانچے
- 1833ء کی پیدائشیں
- 1904ء کی وفیات
- بھارتی اسکولوں و کالجوں کے بانیان
- پریزیڈنسی یونیورسٹی، کولکاتا کے فضلا
- کلکتہ یونیورسٹی کے فضلا
- مغربی بنگال کے سائنس دان
- ضلع ہاوڑہ کی شخصیات
- کولکاتا کے شیرف
- ہندوستانی سماجی مصلحین