iBet uBet web content aggregator. Adding the entire web to your favor.
iBet uBet web content aggregator. Adding the entire web to your favor.



Link to original content: https://ur.wikipedia.org/wiki/مچھر
مچھر - آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا مندرجات کا رخ کریں

مچھر

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
اضغط هنا للاطلاع على كيفية قراءة التصنيف
اضغط هنا للاطلاع على كيفية قراءة التصنيف

مچھر

ایک مادہ مچھر

اسمیاتی درجہ خاندان [1]  ویکی ڈیٹا پر (P105) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
جماعت بندی
مملکت: Animalia
جماعت: حشراتa
طبقہ: Diptera
ذیلی طبقہ: Nematocera
الرتبة الفرعية: Culicomorpha
اعلی خاندان: Culicoidea
خاندان: Culicidae
Meigen, 1818 [2]
سائنسی نام
Culicidae[1][3]  ویکی ڈیٹا پر (P225) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
Johann Wilhelm Meigen   ، 1818  ویکی ڈیٹا پر (P225) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
Subfamilies
Anophelinae
Culicinae
Toxorhynchitinae
التنوع
41 genera
See: List of mosquito genera
  ویکی ڈیٹا پر (P935) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

مچھر (انگریزی: Mosquito) مکھی کی ایک قسم ہے۔

اقسام اور ارتقائی مراحل

[ترمیم]

دنیا بھر میں ان کی 3،500 اقسام پائی جاتی ہیں۔ مچھر کی زندگی چار ارتقائی مراحل پر مشتمل ہوتی ہے۔ "انڈہ" "لاروا" "پیوپا" اور مکمل مچھر۔ ان کی افزائش عموما جوہڑوں، تالابوں، نالیوں یا پانی کی کسی بھی ذخیرے اور پودوں کے پتوں پر ہوتی ہے۔ ان کی زندگی کے پہلے تین مرحلے ایک سے دو ہفتے میں مکمل ہو جاتے ہیں۔ مادہ مچھر ایک ماہ تک زندہ رہ سکتی ہے مگر عام طور پر اس کی زندگی ایک سے دو ہفتے تک ہوتی۔ ان کی افزائش اور زندگی میں ماحول کو خاص اہمیت حاصل ہے ۔

خوراک

[ترمیم]

مچھروں کی اصل خوراک پھلوں پھولوں کا رس ہے۔ خون کی ضرورت صرف مادہ مچھر کو ہوتی ہے۔ انڈے دینے کے لیے مادہ مچھر کو فولاد اور پروٹین کی ضرورت ہوتی جو یہ خون سے حاصل کرتی ہے۔ خون حاصل کرنے کے بعد مادہ مچھر آرام کرتی ہے جب تک کہ یہ خون ہضم نہ ہو جائے اور انڈے تیار نہ ہو جائیں۔ مچھروں کی بعض اقسام مسلسل چار گھنٹے تک اڑ سکتی ہیں اور رات بھر میں یہ بارہ کلیومیٹر تک کا سفر طے کر لیتے ہیں۔ ان کی زیادہ اقسام گرم مرطوب علاقوں میں پائی جاتی ہیں جہاں یہ سارا سال اپنی زندگی کا پہیا چلاتے رہتے ہیں۔ سرد موسم یہ اگرچہ غیر فعال ہو جاتے ہیں مگر مکمل ختم نہیں ہوتے ۔

مؤجب امراض

[ترمیم]

مچھر دنیا میں انسانوں کا سب سے بڑا قاتل ہے۔ سالانہ اس سے متاثرہ افراد کی تعداد کروڑوں تک جا پہنچتی ہے اور ایک اندازے کے مطابق ہر سال 20 لاکھ لوگ اس سے پیدا ہونے والی بیماریوں ڈینگی بخار "پیلا بخار" اور ملیریا سے موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں جن میں زیادہ تعداد افریقی اور ایشائی لوگوں کی ہوتی ہے۔ تاہم مچھر کا خون پینے کا عمل ایڈز جیسی مہلک بیماری کا سبب نہیں بنتا ۔

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. ^ ا ب پ عنوان : Integrated Taxonomic Information System — ربط: ITIS TSN — اخذ شدہ بتاریخ: 22 اکتوبر 2013
  2. Ralph Harbach (November 2, 2008)۔ "Family Culicidae Meigen, 1818"۔ Mosquito Taxonomic Inventory۔ 09 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 28 جون 2012 
  3.   ویکی ڈیٹا پر (P830) کی خاصیت میں تبدیلی کریں"معرف Culicidae دائراۃ المعارف لائف سے ماخوذ"۔ eol.org۔ اخذ شدہ بتاریخ 28 نومبر 2024ء 

بیرونی روابط

[ترمیم]