iBet uBet web content aggregator. Adding the entire web to your favor.
iBet uBet web content aggregator. Adding the entire web to your favor.



Link to original content: https://ur.wikipedia.org/wiki/رچرڈ_اول_شاہ_انگلستان
رچرڈ اول شاہ انگلستان - آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا مندرجات کا رخ کریں

رچرڈ اول شاہ انگلستان

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
رچرڈ اول شاہ انگلستان
(انگریزی میں: Richard the Lionheart)،(آکسیٹان میں: Ricard Còr de Leon)،(فرانسیسی میں: Richard Cœur de Lion ویکی ڈیٹا پر (P1559) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
 

معلومات شخصیت
پیدائش 8 ستمبر 1157ء   ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اوکسفرڈ   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات 6 اپریل 1199ء (42 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شالو [1]  ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مدفن فونتوغا ایبے   ویکی ڈیٹا پر (P119) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
طرز وفات قتل   ویکی ڈیٹا پر (P1196) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت مملکت انگلستان   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مذہب رومن کیتھولک
زوجہ بیرنگیریا ناواری (12 مئی 1191–6 اپریل 1199)[2][3]  ویکی ڈیٹا پر (P26) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
والد ہنری دوم شاہ انگلستان [3]  ویکی ڈیٹا پر (P22) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
بہن/بھائی
خاندان خاندان پلانٹیجنیٹ   ویکی ڈیٹا پر (P53) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مناصب
ڈک نورمینڈی   ویکی ڈیٹا پر (P39) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
برسر عہدہ
3 ستمبر 1189  – 6 اپریل 1199 
ہنری دوم شاہ انگلستان  
جان شاہ انگلستان  
شاہ انگلستان   ویکی ڈیٹا پر (P39) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
برسر عہدہ
3 ستمبر 1189  – 6 اپریل 1199 
ہنری دوم شاہ انگلستان  
جان شاہ انگلستان  
دیگر معلومات
پیشہ شاعر ،  نغمہ ساز [4]،  شاہی حکمران   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان لاطینی زبان [5]،  قدیم فرانسیسی [5]،  اوسیٹین   ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عسکری خدمات
عہدہ شہہ سوار   ویکی ڈیٹا پر (P410) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
رچرڈ شیر دل
انیسویں صدی کی عکاسی میں رچرڈ حسرت سے بیت المقدس کی جانب دیکھتے ہوئے

رچرڈ اول (پیدائش:8 ستمبر، 1157ء - وفات: 6 اپریل، 1199ء) 6 جولائی، 1189ء سے اپنی وفات تک انگلستان کا بادشاہ تھا۔ انھوں نے مختلف اوقات میں اسی مدت کے دوران میں نارمنڈے ،Aquitaine ،گاسکونی کے ڈیوک، آئر لینڈ، قبرص کے لارڈ، نینتز، آنجو، مائن کے نواب اور Brittany (فرانس کا صوبہ) کے سردار اعلیٰ کے طور پر حکومت کی۔ رچرڈ کی ماں کا نام ایلینار آف گا ئن تھا۔ رچرڈ اس کی آخری عمر میں پیدا ہوا تھا۔ وہ شاہ لویس کی سابقہ ملکہ تھی جو 1149ء کی صلیبی جنگ میں مسیحی فوجوں کا ایک سردار تھا۔ شاہ لویس سے طلاق کے بعد ایلینار نے ہنری ڈیوک آف آنجو سے شادی کر لی۔ 16 سال کی عمر میں رچرڈ نے اپنی فوج کی کمان کرتے ہوئے پااٹو (Poitou) میں بغاوت کو کچلا جو اس کے والد، بادشاہ ہنری دوم کے خلاف تھی ۔

رچرڈ بلا کا طاقتور تھا - بہت دلیر اور اولوالعزم - اس نے بڑے بڑے معرکے سر کیے تھے۔ جنگ میں اس کی شجاعت مسلم تھی۔ اس کی پرجوش فطرت کو کھیلوں کے مقابلوں کی عمدہ ضیافتوں میں تسکین ملتی۔ اس کی رگوں میں پوشیرز اور گاسکونی کے مطربوں اور منچلے شہزادوں کا خون گردش کر رہا تھا وہ تیغ زنی اور نیزہ بازی میں انتہا ئی لطف محسوس کرتا۔ وہ بربط بجانے کا بھی بہت شوقین تھا۔ رچرڈ کو فن ملک داری سے دور کا بھی واسطہ نہ تھا۔ اس کے قوی ہاتھ تلوار کے قبضے اور نیزے کے گز کے لیے پیدا کیے گئے تھے۔ انھیں قلم اور کاغز سے کوئی سروکار نہ تھا۔

وہ رچرڈ شیر دل کے طور پر جانا جاتا تھا، یہاں تک کہ اپنے الحاق سے پہلے بھی اور اس کی بڑی وجوہات تھیں کہ رچرڈ ایک عظیم فوجی رہنما اور جنگجو کے طور پر مشہور تھا۔ اس نے تیسری صلیبی جنگ کے لیے رقم جمع کرنے کے لیے نہایت ہی بے پروائی سے شاہی مراعات فروخت کر دی۔ اپنے باپ کے قہر سے بچنے کے لیے رضا کارانہ طور پر جلا وطنی اختیار کر لی تھی۔ وہ اپنے باپ کی موت تک فرانس میں مقیم رہا۔ صلیبی جنگ کے دور آغاز میں وہ تخت نشین ہوا۔ وہ نازک مزاج، متکبر اور انتہائی بہادر تھا۔ رچرڈ تیسری صلیبی جنگ کے دوران مرکزی مسیحی کمانڈر تھا، مؤثر طریقے سے فلپ آگسٹس کی رخصتی کے بعد اس مہم کی قیادت اس کے پاس تھی گویا اس نے مسلمان ہم منصب صلاح الدین ایوبی کے خلاف کچھ کامیابیاں ضرور حاصل کیں، لیکن وہ یروشلم فتح کرنے میں ناکام رہا۔

عرب مورخ اسے ملک الرک کے نام سے یاد کرتے ہیں۔ رچرڈ شیر دل انفرادی مبارزت میں واقعی بے مثال تھا۔ لیکن فوجی قیادت اس کے بس کا روگ نہ تھا، رچرڈ کی قیادت میں صلیبی جنگ ناکام ہو گئی تھی۔ اس نے جنگ میں خطروں کو للکارا تھا، خوب دادشجاعت حاصل کی لیکن اپنے مقصد اولین میں بری طرح ناکام رہا تھا۔ جب اس نے فوج کی کمان سنبھالی تو وہ بالکل بے بس ہو کر رہ گیا تھا پھر اس نے یہ ظلم ڈھایا کہ عکہ کے مسلمان اسیران جنگ کو جو دراصل یرغمال تھے تہ تیغ کر دیا۔ لیکن اس بدترین ناکامی کے باوجود اس کے دلیرانہ کارنامے ہمیشہ یاد رہيں گے۔

صلیبی جنگ میں شکست کھانے کے بعد انگلستان میں رچرڈ کا کسی نواب سے سونے پر جھگڑا ہو گیا۔ رچرڈ نے خفا ہو کر اس کے قلعے کا محاصرہ کر لیا دوران محاصرہ کسی تیر انداز نے گز دار کمان سے بادشاہ کو نشانہ بنایا۔ رچرڈ نے تیر انداز کی جان بخش دی لیکن وہ اس کاری زخم سے جانبر نہ ہو سکا۔

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. خالق: گیٹی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ — تاریخ اشاعت: 20 اپریل 2017 — یو ایل اے این - آئی ڈی: https://www.getty.edu/vow/ULANFullDisplay?find=&role=&nation=&subjectid=500404078 — اخذ شدہ بتاریخ: 14 مئی 2024
  2. پیرایج پرسن آئی ڈی: https://wikidata-externalid-url.toolforge.org/?p=4638&url_prefix=https://www.thepeerage.com/&id=p10202.htm#i102018 — اخذ شدہ بتاریخ: 7 اگست 2020
  3. ^ ا ب پ عنوان : Kindred Britain — پیرایج پرسن آئی ڈی: https://wikidata-externalid-url.toolforge.org/?p=4638&url_prefix=https://www.thepeerage.com/&id=p10202.htm#i102018
  4. Musicalics composer ID: https://musicalics.com/de/node/93913 — اخذ شدہ بتاریخ: 5 اپریل 2022
  5. مصنف: فرانس کا قومی کتب خانہ — عنوان : BnF catalogue général — ناشر: فرانس کا قومی کتب خانہ — ربط: بی این ایف - آئی ڈی — اخذ شدہ بتاریخ: 8 اکتوبر 2016