حرکات
- لفظ حرکات کی تلاش یہاں لاتی ہے، حرکت کے دیگر استعمالات کے لیے دیکھیےحرکت (ضدابہام)
علم نجوم میں حرکات سے مراد اجرام و نقاط فلکی (گرہوں) کی دائرۃ البروج میں گردش ہے۔ سنسکرت میں اسے گوچر اور انگریزی میں ٹرانزٹ (Planetary Transit) کہتے ہیں۔ بعد از پیدائش، اہم واقعات کے تعین کے لیے ادوار کے ساتھ ساتھ حرکات کواکب کا مطالعہ کیا جاتا ہے۔ یونانی (یعنی مروجہ مغربی) علم نجوم میں پیدائشی طالع کو مرکز مان کرہفت وارانہ، ماہانہ و سالانہ کوکبی حرکات کو دیکھا جاتا ہے جبکہ ہندی نجوم میں پیدائشی قمر کو اس مقصد کے لیے مرکزی حیثیت دی جاتی ہے۔ فلکیات میں ٹرانزٹ یا فلکیاتی راہ داری کا واقعہ اس وقت ہوتا ہے جب دیوقامت سورج کے آگے مکھی جتنا سیارہ وینس یا مچھر جتنا سیارہ مرکری گزرتا ہے تو وہ دھیرے دھیرے سورج کی ڈِسک پر تیرتا نظر آتا ہے۔ اگرچہ اِس عمل سے سورج کی روشنی کچھ کم ہو جاتی ہے مگر ہمیں محسوس نہیں ہوتی۔ یہ معاملہ دِن کے اوقات میں پیش آئے تبھی ہمیں نظر آتا ہے یعنی سورج سامنے ہو۔ البتہ ہم اِس فلکیاتی راہ داری کو براہِ راست نہیں دیکھ سکتے۔ فلٹر والی دوربینوں میں نظر آتا ہے۔اکثر اوقات بین الاقوامی خلائی اسٹیشن ISS بھی سورج یا چاند کی ڈِسک کے سامنے سے گزرتا نظر آتا ہے۔ یا اکثر دوربین میں سیارہ جوپیٹر کے پیٹ پر اُس کا کوئی چاند رینگتا نظر آتا ہے۔ یہ سب ٹرانزِٹ ہے۔
بیرونی روابط
[ترمیم]ویکی ذخائر پر حرکات سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |