iBet uBet web content aggregator. Adding the entire web to your favor.
iBet uBet web content aggregator. Adding the entire web to your favor.



Link to original content: https://ur.wikipedia.org/wiki/برف_باری
برف باری - آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا مندرجات کا رخ کریں

برف باری

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

جب بادل فضا کے ایسے طبق میں پہنچ جاتے ہیں جہاں کا درجہ حرارت نقطہ انجماد (32 درجہ ف، 0 درجہ س) سے کم ہو جاتا ہے تو آبی بخارات جمنے لگتے ہیں۔ برف کی ورقیاں (Snowflakes) بننے لگتی ہیں اور آہستہ آہستہ زمین پر گرنے لگتی ہیں۔ برف کی ان ورقیوں کا گرنا برف باری (Snowfall) کہلاتا ہے۔

برف کی ورقیوں کی مختلف تصاویر

عام طور پر خط استوا سے قطبین کی جانب درجہ حرارت میں کمی ہوتی جاتی ہے۔ اسی طرح سطح سمندر سے بلندی کے ساتھ ساتھ فضا کے زیریں طبق یا موسمی طبق میں درجہ حرارت بتدریج گھٹتا جاتا ہے۔ اسی بنا ہر بلند پہاڑوں کی چوٹیاں برف پوش رہتی ہیں۔ نیز یہی وجہ ہے کہ شدید سرد علاقوں میں بارش کی بجائے برف باری ہوتی ہے اسی اصول کے تحت منطقہ حارہ میں بہت بلند پہاڑوں پر برف باری ہوتی ہے۔ 30 درجے شمالی عرض بلد اور 30 درجے جنوبی عرض بلد کے مابین پست میدانی علاقوں میں شاید ہی کبھی کہیں برف باری ہوئی ہو۔ البتہ منطقہ حارہ معتدلہ کے کچھ میدانی علاقے ایسے ہیں جہاں موسم سرما میں کبھی کبھی برف باری ہو جاتی ہے۔ مگر موسم گرما کے شروع ہوتے ہی یہ برف پگھل کر پانی ہو جاتی ہے۔ منطقہ باردہ میں برف باری عام ہے۔

نگار خانہ

[ترمیم]