ابہام
Appearance
ابہام (انگریزی: Ambiguity) کی صورت حال اس وقت رونما ہوتی ہے جب کسی لفظ، محاورے، جملے، اشارے وغیرہ کی ایسی ترسیل کی جائے کہ اس سے ایک کی بجائے کئی معانی اور مطالب ممکن ہوں۔ ابہام کا ایک عام پہلو عدم تعین ہے۔ یہ ہر خیال یا بیان کا خاصہ ہے جس کے ارادی معانی قطعی طور کسی اصول یا طریقۂ کار کی روشنی میں سلجھائے نہیں جا سکتے جس میں مقررہ اقدامات شامل ہوں۔
ابہام کی مثالیں
[ترمیم]- کئی الفاظ جن کا عام طور سے استعمال کیا جاتا ہے، مختلف لوگوں کے لیے مختلف معانی کے حامل ہوتے ہیں۔ مثلًا لمبا یا اونچا کیا ہوتا ہے، اس کے معانی لوگ اپنی سوچ کے حساب سے طے کر سکتے ہیں۔ اس میں انفرادی کیفیات کا بھی بہت بڑا دخل ہے۔ مثلاً ایک بونا شخص اپنے قد سے کچھ اونچائی کو لمبائی پر محمول کر سکتا ہے جب کہ ایک شخص جو کسی جگہ کے عام لوگوں سے لمبا ہو، لمبائی کے معانی دوسرے کسی شخص سے مختلف رکھ سکتا ہے۔
- فریگالیمینٹ امپورٹینگ کمپنی بمقابلہ انٹرنیشنل سیلز کارپوریشن (Frigaliment Importing Co. v. B.N.S. International Sales Corp) مقدمے میں دلچسپ صورت حال رو نما ہوئی۔ مدعی خریدار نے دلیل پیش کی کہ انگریزی لفظ "چکن" سے مراد ایک بڑی سی مرغی ہے جسے پکایا اور تلا جا سکتا ہے۔ جبکہ مدعی علیہ نے دعوٰی کیا کہ "چکن" سے مراد اس نوعیت کا پرندہ ہے جو معاہدے کی وزن اور کیفیت کی شرطوں کو پورا کرتا ہو۔ جج نے فیصلہ دیا کہ لفظ کے استعمال سے دونوں ہی صورتیں ممکن ہیں۔ [1]
مزید دیکھیے
[ترمیم]
|