کولی پہاڑ
کولّی پہاڑ | |
---|---|
Kolli Hill | |
بلند ترین مقام | |
چوٹی | (سیمّیڈ کولّی پہاڑی جنگلات) |
بلندی | 1,300 میٹر (4,300 فٹ) |
ابعاد | |
چوڑائی | 280 کلومیٹر (170 میل) E–W |
نام | |
مقامی نام | کولّی مَلے Kolli Malai |
جغرافیہ | |
ملک | بھارت |
صوبہ | تمل ناڈو |
علاقہ | جنوبی ہند |
ضلع | ناماکّل |
آبادیاں | سیمّیڈ اور شولاکّاڈ |
حیوہ | جنگلات |
ارضیات | |
دور | Cenozoic |
قسم چٹان | بسالٹ اور لیٹریٹ |
کولّی پہاڑ (Kolli Hills) بھارت کی ریاست تمل ناڈو کے ناماکّل ضلع میں واقع بلند ترین مقام ہے۔ پہاڑوں سے گھیرے ہوئے یہ علاقہ سطحِ بحر سے 1300 میٹر بلندی میں واقع ہے۔ تمل زبان کے قدیم ادب میں اس علاقہ کا ذکر ملتا ہے۔
رسائی
[ترمیم]کولّی پہاڑ ناماکل سے 63 کلومیٹر کی مسافت پر مشرقی گھاٹ پہاڑی سلسلے میں واقع ہے۔ تمل ناڈو کے سیلم اور ناماکل سے بس خدمات دستیاب ہیں۔ 75 کے قریب موڑوں والا درّہ طے کر کے یہاں پہنچ سکتا ہے۔ کاراولّی سے درّے شروع ہوتے ہیں۔ کولّی پہاڑ کا مرکز سیمّیڈ (Semmed) ہے۔
آبشار
[ترمیم]کولّی پہاڑ کی اہم دلکشی یہاں کی آکاش گنگا آبشار ہے۔ یہ دو پہاڑوں کے درمیاں واقع ہے۔ کولّی پہاڑ کا جنگلی حسن یہاں پورے آب و تاب کے ساتھ جلوہ گر ہے۔
زراعت
[ترمیم]چائے، قہوہ، کالی مرچی، انناس، فنس وغیرہ کی تجارتی نقطۂ نظر سے پیداواری ہوتی ہے۔ ان کے علاوہ کیلا کے کھیت اور چاول کی زراعت بھی ہیں۔
ایوانِ عکس
[ترمیم]-
کولّی پہاڑ کی آکاش گنگا آبشار
-
آبشار کے قریب کامندر
-
کولّی پہاڑ کا مندر
-
کولّی پہاڑ کا جھیل
-
کولّی پہاڑ کا منظر
-
کولّی پہاڑ کا ایک نظارہ
-
وادی
-
کولّی پہاڑ کی کالی مرچی زراعت
-
کاراولّی میں موجود کولّی پہاڑ کا باب
-
کولّی پہاڑ کا بازار جہاں فنس فروخت کی خاطر رکھے ہوئے ہیں
-
جنگل کا خوبصورت منظر
-
جنگل کے حسن کا منظر