iBet uBet web content aggregator. Adding the entire web to your favor.
iBet uBet web content aggregator. Adding the entire web to your favor.



Link to original content: http://ur.wikipedia.org/wiki/قاری
قاری - آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا مندرجات کا رخ کریں

قاری

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

تجوید کے اصول کے مطابق قرآن کریم کی تلاوت کرنے والے کو قاری کہتے ہیں۔ یہ ضروری نہیں کہ قاری حافظ قرآن بھی ہو، جو شخص بھی تجوید کے قواعد کی رعایت کے ساتھ تلاوت کرے وہ قاری ہے۔ البتہ تجوید و قرات کی مشق بہم پہنچانے کے لیے کسی ماہر تجوید کی شاگردی ضروری ہے۔

تلاوت قرآن مجید

[ترمیم]

قرآن پاک کی تلاوت کرنا اور سننا ایک مسلمان کے لیے بہت بڑا اعزاز ہے۔ تجویدی قواعد کو مدّ نظر رکھتے ہوئے کسی قاری کی تلاوت سننا مسلمان کو نئی روح پھونک دیتا ہے۔ غیر مسلم پر بھی قرآن کی اس تلاوت کا بہت اثر ہوتا ہے جب کوئی قاری خوش الحانی سے تلاوت کر رہا ہو۔ بہت سے ایسے قرّاء کرام گذرے ہیں جن کی تلاوت دنیا میں بہت مقبول ہوئیں۔ خصوصا اسلامی جمہوریہ مصر کے قراء اس میں سر فہرست ہیں۔ دنیائے تلاوت میں سب سے زیادہ اعزاز پانے والے قاری جناب قاری عبدالباسطؒ (مصر) ہیں۔ جنھوں نے تلاوت کے ذریعے دہریوں کا دل پگھلا کر رکھ دیا۔ ساؤتھ افریقہ میں تلاوت کے اختتام پر 20،000 لوگ ایمان لے آئے۔ آج بھی تلاوت قرآن مع تجوید و خوش الحانی کے جامعات پوری دنیا میں موجود ہیں جہاں لاکھوں قراء سالانہ تیار ہوتے ہیں۔ جن میں پاکستان،مصر،سعودی عرب،فلسطین،بنگلہ دیشاور بھارت سر فہرست ہیں۔

بیرونی روابط

[ترمیم]