iBet uBet web content aggregator. Adding the entire web to your favor.
iBet uBet web content aggregator. Adding the entire web to your favor.



Link to original content: http://ur.wikipedia.org/s/4yu
خوارزم - آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا مندرجات کا رخ کریں

خوارزم

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
خوارزم
 
نقشہ

انتظامی تقسیم
ملک ترکمانستان
ازبکستان   ویکی ڈیٹا پر (P17) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
دار الحکومت خیوا   ویکی ڈیٹا پر (P36) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
متناسقات 42°11′23″N 59°19′34″E / 42.189608333333°N 59.326172222222°E / 42.189608333333; 59.326172222222   ویکی ڈیٹا پر (P625) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
قابل ذکر
Map

خوارزم وسط ایشیا کے ایک قدیم ریاست جو دریائے جیحوں کے طاس میں پھیلی ہوئی تھی۔ اب یہ علاقہ ازبکستان میں شامل ہے۔ زمانہ قدیم میں، یہ علاقہ تہذیب کا ایک اہم مرکز تھا۔ چھٹی صدی قبل مسیح میں اس پر سائرس اعظم کا قبضہ ہوا۔ چوتھی صدی قبل مسیح میں خود مختار ہو گیا۔ ساتوں صدی عیسوی میں، اس پر عربوں نے قبضہ کر لیا اور یہاں لوگ حلقہ بگوش اسلام ہو گئے۔ 995ء میں، یہ علاقہ خوارزمی امیروں کے تخت متحد ہو گیا۔ رغنج دار الحکومت تھا جو تجارت اور صنعت و حرف کے ساتھ عربی تعلیم کا بھی اہم مرکز تھا۔ بارہویں صدی کے آخر میں خوارزم نے سلجوقی ترکوں سے آزادی حاصل کی جو عربوں کے جانشین تھے۔ بعد ازاں اپنی سلطنت کو وسعت دی۔ تیرھویں صدی کی ابتدا میں یہ سلطنت بحیرہ خزر سے سمرقند اور بخارا تک پھیلی ہوئی تھی۔ 1221ء میں چنگیز خان نے اس علاقے پر حملہ کیا اور دار الحکومت کو تباہ و برباد کر دیا۔ چودھویں صدی میں امیر تیمور نے خوارزم کو ملیامیٹ کیا۔ 1505ء میں اس پر ازبک قابض ہو گئے اور خیوا دار الحکومت بنا۔ اس جگہ اب بھی زمانۂ قدیم کے قلعوں کے کھنڈر ملتے ہیں۔

حوالہ جات

[ترمیم]